مرکز کے زیر انتظامہ علاقے جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ہو رہے ڈی ڈی و پنچیاتی انتخابات کے پانچویں مرحلہ کے تحت ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز کے لیے پولنگ اسٹاف اور پولنگ مٹیریل کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھی کل دو بلاکوں حرمین 1 اور حرمین 2 میں پولنگ ہوگی۔ حرمین میں دو ڈی ڈی سی سیٹوں پر کل صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوگی۔ حرمین کے دو بلاکوں میں 6 جگہوں پر 46 پولنگ مراکز بنائے گئے جہاں پر حرمین 1 میں 6 جبکہ حرمین 2 میں 5 ڈی ڈی سی امیدوار میدان میں ہیں۔
پولنگ کے حوالہ سے ضلع شوپیان میں سکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔