اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر سے چرس اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد - شوپیاں میں نقدی برآمد

ایس ایس پی شوپیاں تنو شری نے بتایا کہ پولیس نے ملہورہ گاؤں میں فاروق احمد کوکا کے گھر پر چھاپہ مار کر 4.5 کلو گرام چرس اور 45 لاکھ روپئے نقدی برآمد کیے ہیں۔Cash recovered In Shopian

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:35 PM IST

شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر سے چرس اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ملی جب پولیس کی ایک ٹیم نے منشیات فروش کے گھر سے سے 45 لاکھ نقدی اور ساڑھے چار کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی شوپیاں تنو شری نے بتایا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ ملہورہ شوپیاں علاقہ کا فاروق احمد کوکا منشیات کا کاربار کر رہا ہے اور ان کے گھر میں منشیات ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی زینہ پورہ پولیس نے ملہورہ علاقہ میں مذکوہ منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے تقربیاً 45 لاکھ نقدی روپئے اور ساڑھے چار کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مذکوہ منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر نمبر 93/2023 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر مقامی لوگوں نے بھی پولیس کے اس کام کی سراہنا کی اور بتایا کہ منشیات کا کاروبار کررہے سبھی اسمگلروں کو اسی طرح بے نقاب کرکے سلاکھوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے تاکہ معاشرے میں منشیات پر روک لگا دی جائے۔

مزید پڑھیں:

تین سو کروڑ مالیت کا منشیات بانہال میں ضبط، دو گرفتار، ایس ایس پی رامبن

ایس ایس پی تنو شری نے بتایا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی کرے گی تاکہ منشیات کے بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے منشیات کی مہم کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details