اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیر پنجال : سیزن کی پہلی برفباری، مغل شاہراہ بند - جنوبی کشمیر کے شوپیان۔

اکثر و بیشتر بارش اور برف باری کے دوران مغل شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ رہتا ہے اور کئی بار حادثے بھی پیش آئے ہیں۔

مغل شاہراہ بند
مغل شاہراہ بند

By

Published : Oct 25, 2020, 7:42 PM IST

صوبہ جموں کے دو اضلاع پونچھ اور راجوری کو جنوبی کشمیر سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر ہلکی برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔

مغل شاہراہ پر پیر کی گلی علاقے میں تازہ ہلکی برفباری کی وجہ سے احتیاتاً ہیرپور پولیس نے روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا ۔

مغل شاہراہ بند

اتوار کو بالائی علاقوں بشمول پیر کی گلی میں برف باری کے بعد مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت دیکھنے کو نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیے
عوامی وفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
'پیپلز الائنس اقتدار کے بھوکے لوگوں کا اتحاد ہے'

اکثر و بیشتر بارش اور برف باری کے دوران مغل شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ رہتا ہے، اور کئی بار پسیاں پڑنے کی وجہ سے حادثے بھی پیش آئے ہیں۔

بھاری برف باری کی وجہ سے مغل شاہراہ کو 6 مہینے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے، بقیہ چھ ماہ میں بھی بارشوں اور برف باری کے دوران سڑک پر احتیاتاً گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details