اردو

urdu

ETV Bharat / state

جو تنظمیں پہلے ہی غیرفعال ہیں، انہیں کاغذات میں دکھانے کی کیا ضرورت، پی ڈی پی ترجمان - پی ڈی پی ترجمان

Tehreek-e-Hurriyat Banned مرکزی حکومت نے علحیدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی تنظم 'تحریک حریت کانفرنس جموں و کشمیر' پر پابندی عائد کی۔مرکزی سرکار کے مطابق یہ تنظیم جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے بھارت مخالف پروپیگنڈہ اور عسکریت پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی ڈی پی  ترجمان موہت بھان
پی ڈی پی ترجمان موہت بھان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 9:33 PM IST

Updated : Dec 31, 2023, 10:43 PM IST

جو تنظمیں پہلے ہی غیرفعال ہیں، انہیں کاغذات میں دکھانے کی کیا ضرورت، پی ڈی پی ترجمان

شوپیاں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان موہت بھان نے 'تحریک حریت کانفرنس جموں وکشمیر' پر پابندی عائد کرنے پر کہا کہ مرکزی سرکار سال 2024 کے الیکشن کے لئے ایسے بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک حریت اور دیگر پارٹیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی ہے اور دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی ان تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے علحیدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی تنظم 'تحریک حریت کانفرنس جموں و کشمیر' پر پابندی عائد کی۔مرکزی سرکار کے مطابق یہ تنظیم جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے بھارت مخالف پروپیگنڈہ اور عسکریت پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار ملک کی دیگر ریاستوں میں ملیٹینٹوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، تاکہ حالات سازگار رہے، لیکن یہاں ایسا نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو حریت کے لیڈران پہلے ہی جیلوں میں بند ہے اور پہلے ہی جن تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، انہیں کاغذات میں دیکھانے کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔ موہت بھان نے بتایا کہ پونچھ سانحہ کے بعد سبھی سیاسی جماعتوں کو لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ملنے کی اجازت دی گئی لیکن انتظامیہ نے صرف پی ڈی پی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کچھ چھپا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سرپرست محبوبہ مفتی اپنے حامیوں سمیت راجوری - پونچھ شاہراہ پر اُس وقت دھرنے پر بیٹھ گئی جب انہیں انتظامیہ کی جانب سے پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محبوبہ مفتی کو بعد میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

Last Updated : Dec 31, 2023, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details