اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani Militant Killed شوپیاں تصادم میں پاکستانی عسکریت پسند ہلاک

ایس ایس پئ شوپیاں تنوشری نے شوپیاں میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کاپرنم علاقہ میں ہوئے تصادم میں ایک پاکستانی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کیا عسکریت پسند جیش محمد تنظیم سے وابستہ ہے جو آٹھ ماہ سے ضلع میں سرگرم تھا۔Pakistani Jash Militant Killed in Shopian

ssp shopian  Tanushree
ایس ایس پی شوپیاں تنوشری

By

Published : Nov 11, 2022, 3:57 PM IST

شوپیاں:جنوبی ضلع شوپیاں کے کاپرن گاؤں میں درمیانی شب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی میں جیش کا پاکستانی عسکریت پسند مارا گیا۔مہلوک عسکریت پسند کی شناخت کامران بھائی عرف ہانیس کے بطور ہوئی ہے اور وہ شوپیاں اور کولگام اضلاع میں سرگرم تھا۔Pakistani Jash Militant Killed in Shopian

Pakistani Jash Militant Killed in Shopian Gunfight says ssp shopian Tanushree

اس حوالے سے ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ کاپرین گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔Militant Presence in Shopian

انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں برساکر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔Pakistani Militant Killed

ایس ایس پی شوپیاں نے کہا کہ اس تصادم میں جیش محمد تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز کو کامیابی ملی ہے ۔غیر ملکی عسکریت پسند فدائین اور ٹارگٹ کلنگ کی فراق میں ہوتے ہیں اور ان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرکے ایسے واقعات کو ناکام بنایا گیا۔مہلوک عسکریت پسند کی شناخت کامران بھائی عرف ہانیس کے بطور ہوئی ہے اور وہ شوپیاں اور کولگام اضلاع میں سرگرم تھا۔

مزید پڑھیں:Encounter in Shopian شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی ہلاکت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ پورن کرشن بٹ کے قتل پر پولیس کو کچھ کامیابیاںملی ہے اور یہ حملہ لشکر طیبہ نے کیا تھا،پولیس اس کیس کو جلد حل کرے گا۔

ایس ایس پی تنوشری نے مزید کہا کہ مہلوک عسکریت پسند اے پلس کیٹاگری میں آتا تھا اور ان کے قبضے سے ایک اے 74 اور چار میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details