اردو

urdu

ETV Bharat / state

زاہد کسی عسکری تنظیم میں شامل نہیں ہوا: اہل خانہ - jammu and kashmir police

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں زاہد احمد میر عرف زاہد بھائی لکھا ہوا تھا اور عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کی تاریخ بھی لکھی گئی تھی جو 2 ستمبر 2020 بتائی گئی تھی۔

'ہمارا بیٹا کسی عسکری تنظیم میں شامل نہیں ہوا'
'ہمارا بیٹا کسی عسکری تنظیم میں شامل نہیں ہوا'

By

Published : Sep 3, 2020, 4:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کی ان رپورٹس کو رد کیا ہے جن کے مطابق ان کے بیٹے نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'ہمارا بیٹا ہمارے ساتھ بہ نفس نفیس موجود ہے۔ اس نے کسی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔'

'ہمارا بیٹا کسی عسکری تنظیم میں شامل نہیں ہوا'

بتادیں کہ سوشل میڈیا پر زاہد احمد میر ولد غلام حسن میر ساکنہ پیر پورہ شوپیاں نامی نوجوان کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا اس نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تصویر میں زاہد احمد میر عرف زاہد بھائی بھی لکھا ہوا تھا اور عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کی تاریخ بھی لکھی گئی تھی جو 2 ستمبر 2020 بتائی گئی تھی۔

شوپیاں پولیس نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ میں کہا: 'زاہد احمد میر ولد غلام حسن ساکنہ پیر پورہ شوپیاں جس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی ہے کہ اس نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، بے بنیاد ہے۔ اس کا اور اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ بہ نفس نفیس موجود ہیں اور کسی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے'۔

شوپیاں پولیس کے اس ٹویٹ کو بعد میں کشمیر زون پولیس نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ری ٹویٹ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details