اردو

urdu

ETV Bharat / state

Non Local Driver Dies in Shopian شوپیاں میں شراب پینے سے غیر ریاستی ڈرائیور کی موت - شراب پینے سے ڈرائیور کی موت

ضلع شوپیاں میں زیادہ شراب پینے کی وجہ سے ایک غیر ریاستی ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ ڈرائیور کی شناخت سریش ولد باسکرام کے طور پر ہوئی ہے جو آندھراپردیش کا رہنے والا ہے۔ Alcoholic driver dies in Shopian

شوپیاں میں شراب پینے سے غیر ریاستی ڈرائیور کی موت
شوپیاں میں شراب پینے سے غیر ریاستی ڈرائیور کی موت

By

Published : Nov 18, 2022, 10:51 AM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں زیادہ شراب پینے سے ایک غیر ریاستی ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگلر فروٹ منڈی شوپیاں میں سیب کی پیٹیاں لوڈ کرنے اور انہیں ملک کی دوسری ریاستوں میں پہنچانے کے لیے آیا ایک ڈرائیور کی زیادہ شراب پینے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے۔ Non State Driver Dies in Shopian

یہ بھی پڑھیں: Migrant Worker Dies Of Liquor Overdose غیرمقامی مزدور زیادہ شراب پینے کے بعد فوت

مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ایک ڈرائیور جس کی شناخت سریش ولد باسکرام کے بطور ہوئی ہے جو آندھراپردیش کا رہنے والا کی زیادہ شراب پینے سے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ سریش کی لاش آج صبح اسکی گاڑی زیر نمبر AP05TF/1629 سے ملی ہے۔ وہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقع کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضلع اسپتال شوپیاں لایا ہے جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details