شوپیان:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی۔ یہ چھاپہ کس مقصد سے مارے گئے اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اطلاعات کے مبابق آج پولیس اور سی آر پی کے تعاون سے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے دستوں نے شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں محمد اسحاق پالہ کے گھر پر چھاپے مارے ہیں۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے پونچھ ضلع کے کھنیتر گاؤں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ملیٹینسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 12 مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اطلاع کے مطابق پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں بھی این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔