اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids وادی کشمیر میں میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری - جموں و کشمیر خبر

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے آج صبح وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ جن میں بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سری نگر اور اننت ناگ اضلاع شامل ہیں۔

این آئی اے
این آئی اے

By

Published : May 15, 2023, 7:53 AM IST

Updated : May 15, 2023, 11:08 AM IST

چھاپہ مار کاروائیاں جاری

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح (قومی تحقیقاتی ایجنسی) این آئی اے کی ٹیمیں پہنچیں۔ اور چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردیں۔ یہ چھاپے ماری اب تک جاری ہیں۔

یہ چھاپے کس مقصد سے کئے جارہے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پولیس اور سی آر پی کے تعاون سے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے دستوں نے شوپیاں قصبہ کے بنہ گام علاقے میں فیروز احمد خان اور بنہ بازار میں نثار احمد بٹ کے مکانوں پر چھاپے مارے۔

این آئی اے کی ٹیمیں آج صبح ہی ان علاقوں میں پہنچ کر چھاپے مار کاروائیاں شروع کردیں۔ تادم تحریر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی۔ تاہم یہ چھاپے کس مقصد سے کئے جارہے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

کئی مقامات پر چھاپہ ماری

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سری نگر اور اننت ناگ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔

پلوامہ میں بھی چھاپہ ماری

شوپیان کے علاوہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے نے چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے صنعتی علاقہ چٹہ پورہ، رتنی پورہ، پاہو،وانپورہ اور نہما کاکاپورہ انجام دی جارہی ہیں۔بتیاجارہا ہے کہ یہ چھاپے ماری عسکریت پسندوں کے متعلق معاملات میں انجام دی گئی۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے کچھ دن پہلے بھی وادی کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع، شوپیاں، پلوامہ کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں تھیں۔ اس دوران این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف سکیورٹی فورسز بھی موجود تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے علاوہ وادی کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کی جانب سے بھی ٹیرر فنڈنگ اور مقدمات کے سلسلے میں اس سے پہلے کئی مرتبہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:NIA Arrests 9 Persons: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، نو افراد گرفتار

Last Updated : May 15, 2023, 11:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details