اردو

urdu

ETV Bharat / state

Last Rites Of Pandit Woman مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دی - خاتون پنڈت کی موت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے والی ایک عمر رسیدہ پنڈت خاتون کی آخری رسومات ہمسایہ مسلمانوں نے انجام دیں۔ Muslims Perform Last Rites Of Elderly Pandit Woman

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 2, 2022, 5:28 PM IST

Updated : Sep 2, 2022, 8:14 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر ہمیشہ ہندو مسلم بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے مسلمانوں نے ایک بار پھر مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت نوازی کی عمدہ مثال پیش کی ہے۔ ضلع شوپیاں کے پرگوچھی گاؤں کی رہنے والی ایک 75 سالہ پنڈت خاتون چونی دیوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مذکورہ خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی گاؤں کے مرد و زن ان کے گھر پر جمع ہونے لگے اور جہاں خواتین ایک طرف لواحقین کا ڈھارس بندھا رہی تھیں وہیں علاقے کے مرد آخری رسومات انجام دینے کے انتظامات میں مصروف تھے۔ Last Rites Of Pandit Woman In Shopian

مقامی مسلمانوں نے نہ صرف پنڈت خاتون آخری رسومات ادا کی بلکہ خاتون پنڈت کی ارتھی کو شمشان گھاٹ تک کندھوں پر لے جانے کے علاوہ چیتا کو آگ لگانے کے لیے درکار لکڑیاں و دیگر چیزیں بھی مہیا کیں۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ مذکورہ خاتون انتقال کے بعد یہاں مقامی افراد جمع ہوگئے اور ان کی آخری رسومات انجام دینے کے انتظامات میں مصروف ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ یہ ہماری صدیوں پرانی روایت ہے جس کو ہم برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ Muslims Perform Last Rites Of Elderly Pandit Woman

مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے جوں ہی سنا کہ اس خاتون کا انتقال ہوگیا ہے تو ہم یہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح رہنا چاہتے ہیں جس طرح پہلے رہا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جو پنڈت گھرانے ہیں یہ لوگ ہمارے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور ہم ان کی خوشی اور غم میں شامل ہوتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس سے قبل بھی مسلمانوں نے ان کشمیری پنڈتوں کی آخری رسومات انجام دی ہیں جن کا یہاں کوئی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Rites Of Pandit Woman: کولگام میں مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

Last Updated : Sep 2, 2022, 8:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details