شوپیان:جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں جادوز میڈیا سلوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ Jadu's Media Solutions Pvt میں کڈز فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈویژنل کمشنر کشمیر نے شوپیان کی پہلی بڑی اسکرین (سینما اور ثقافتی مرکز) کا افتتاح کیا جو ثقافتی، تعلیم، کھیل اور فلمی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈی سی شوپیاں سچن کمار، ایس ایس پی شوپیاں محترمہ تنوشری اور بیتاب سپر ہٹ فلم کے ہدایت کار راہل رویل موجود تھے۔ Jammu and Kashmir Multiplex Cinema
Multiplex Cinema Open in Shopian شوپیان ملٹی پلکس سینما عوام کے لئے کھول دیا گیا - جادوز میڈیا سلوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ
کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے، بالی وڈ فلم ڈائریکٹر راہل رویل، ڈپٹی کمشنر شوپیاں اور ایس ایس پی شوپیاں نے ملٹی پلیکس سنیما اور کڈز فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ Multiplex Cinema Threw Open for People
اس ملٹی پلکس سینما پر آج پہلی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ" چلائی گئی جبکہ بچوں کو تھیٹر پر زبردست تفریح ملی۔ ساتھ ہی شوپیاں کے طلبہ اور نوجوانوں نے اپنے ہی قصبے میں بڑی اسکرین پر بالی ووڈ فلم دیکھنے کا پہلا تجربہ کیا۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر راحول رویل نے کہا کہ یہ ترقی کا بہت مثبت اور گرین سگنل ہے اور اس سے شوپیاں کے نوجوانوں کو اداکاری اور بالی ووڈ کے میدان میں جانے کا موقع بھی ملے گا۔ دریں اثنا سنیما کے مالک راہل نہرا نے کہا کہ یہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ تعلیم، فن اور کشمیری نوجوانوں کا اعتماد بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ Multiplex Cinema Threw Open for People