84 کلومیٹر طویل مغل روڑ کو حالیہ برفباری کے باعث چار روز قبل ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ تاریخی مغل روڑ پر سے برف ہٹائے جانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ مغل روڑ پر پیر کی گلی کے مقام پر قریب ڈیڑھ فٹ جب کہ دبجن علاقے میں ایک فٹ برفباری ہوئی تھی جس کے باعث روڑ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کردیا گیا تھا۔