شوپیاں:وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل شاہراہ کو چار روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ مغل روڈ کو چار روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا گیا اور جمعرات کو شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کی گئی۔ Mughal Road Restored for Traffic
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’آج سے اس روڈ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ہی اس روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڑ پر تودے گر آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Traffic Restored on Mughal road