اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

Mughal Road traffic update حکام نے ہفتہ کے روز مغل روڈ پر برفباری ہونے کے سبب احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی تھی۔

mughal-road-reopens-for-traffic-after-snow-clearance
Etv Bharatمغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:28 PM IST

مغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

شوپیاں:صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو پیر کے روز ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز مغل روڈ پر بارش اور ہلکی برفباری ہونے کے سبب شاہراہ کو حکام نے ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دیا تھا۔

حکام نے اتوار کے روز شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اور برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد حکام نے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی ہے۔

وہیں ٹریفک حکام نے شاہراہ پر گاڑی چلانے والے سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے گاڑی آیستہ سے چلائے اور شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزی پر عمل کرے تاکہ اپنی جان کے ساتھ دوسروں کی جان بچ سکے۔ے۔

مزید پڑھیں:

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 سے 24 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گرچہ 24 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details