اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Opens for Traffic مغل روڈ پر ٹریفک بحال - جموں و کشمیر نیوز

ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو تین روز بعد آج ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ Mughal Road Opens for Traffic

مغل روڈ پر ٹریفک بحال
مغل روڈ پر ٹریفک بحال

By

Published : Oct 21, 2022, 4:47 PM IST

Updated : Oct 21, 2022, 5:29 PM IST

شوپیاں: مغل روڈ کو تین روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو دوبارہ کھول دیا اور اس روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی ہے ۔ Mughal Road Opens for Traffic

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

مغل روڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آج سے اس روڈ کو ٹریفک کی آوجاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر پسیاں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے۔

تاریخی مغل شاہراہ جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔ مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall at Mughal Road تاریخی مغل روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند

Last Updated : Oct 21, 2022, 5:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details