سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے ملانے والی مغل روڈ کو اتوار کے روز ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
مغل روڈ کو گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور آج اس روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
اس بات کی جانکاری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ دی۔ اس ٹیویٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس روڈ پر صرف میوہ بردار گاڑیاں اور خانہ بدوش افراد جو اپنے مال مویشیوں سمیت گرمیوں میں وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں سفر کر سکتے ہیں۔