اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکیورٹی فورسز اور والدین کی اپیل کے بعد عسکریت پسند نے خود سپردگی کی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گزشتہ روز یعنی کہ جمعہ کی دوپہر کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع شوپیان کے ہانجی پورہ علاقے کے باغیچوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی۔

The militant surrendered
عسکریت پسند نے خودسپردگی کی

By

Published : Jun 26, 2021, 12:00 PM IST

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا اور دوسرے عسکریت پسند نے باغیچوں سے بھاگ کر ایک رہائشی مکان میں پناہ لی۔

ویڈیو

تلاشی مہم کے دوران جب فورسز اہلکاروں نے اس عسکریت پسند کو مکان میں پایا تو اسے مارنے کے بجائے خود سُپردگی کرنے کے لیے کہا۔ جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں 34 راشٹریہ رائفلز کے میجر شکلا عسکریت پسند سے خودسپردگی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے ویڈیو میں شوپیان پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راشد مکائی بھی اس عسکریت پسند سے خودسپردگی کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک، دوسرے نے خود سپردگی کی

اس دوران اس عسکریت پسند کے والدین کو بھی جائے انکاؤنٹر پر بلایا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور والدین کی اپیل پر عسکریت پسند ساحل رمضان ڈار ولد رمضان احمد ڈار ساکنہ بمنی پورہ شوپیان نے ہتھیار ڈال دیے اور فورسز اہلکاروں کے سامنے خودسپردگی کی۔

ساحل کے والدین نے فورسز اہلکاروں کا ان کے بیٹے کی جان بچانے پر شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details