اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں عسکریت پسند گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان لشکر مصطفیٰ نامی تنظیم کا چیف ہے جو جیش محمد تنظیم کا ایک روپ ہے۔

Millitant arrested in Jammu
جموں میں ایک عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Feb 6, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Feb 6, 2021, 10:52 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ اور جموں پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے وابستہ عسکریت پسند ہدایت اللہ ملک کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسند لشکر مصطفیٰ نامی غیر معروف تنظیم کا چیف کمانڈر ہے جو مبینہ طور جیش محمد نتظیم کا ایک فرنٹ ہے۔ اسکی تحویل سے اسلحہ برآمد ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کی تحویل کے بارے میں قانونی لوازمات پورے کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ اب حکام کی توجہ عسکریت پسندوں کو ہتھیار چھوڑنے اور سرنڈر کرنے پر آمادہ کرنے پر مرکوز ہوگی۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہدایت اللہ کن حالات میں جموں میں مقیم تھا۔

عام طور پر عسکریت پسند موسم سرما میں جنگلاتی علاقوں کو چھوڑ کو بستیوں کا رخ کرتے ہیں اور کئی ماہ تک ہائی ڈاؤٹس میں چھپ جاتے ہیں۔ کئی عسکریت پسند وادی چھوڑ کر جموں اور دیگر بھارتی شہروں میں بھی چلے جاتے ہیں۔ کشمیر وادی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے بعد انکی نقل وحرکت کافی متاثر ہوئی ہے چنانچہ گزشتہ برس کے دوران سینکڑوں عسکریت پسند ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

Last Updated : Feb 6, 2021, 10:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details