اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shopian Attack: شوپیان میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ایک اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا ہے جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔

عسکریت پسندوں کا سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ایک اہلکار زخمی
عسکریت پسندوں کا سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ایک اہلکار زخمی

By

Published : Aug 10, 2021, 7:59 AM IST

Updated : Aug 10, 2021, 11:57 AM IST

تفصیلات کے مطابق شوپیان ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی. اس دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا ہے۔سی آر پی ایف اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

شوپیان: عسکریت پسندوں کا سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ایک اہلکار زخمی

آج صبح شوپیان ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک ڈی آر پی ایف اہلکار جسکی شناخت اجے کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوگیا اور اسے علاج معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ ہلاک

حملہ کے فوراً بعد فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کرالچک اور اسکے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں

Last Updated : Aug 10, 2021, 11:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details