تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے ضلع شوپیانکےنجار محلہ ونگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران رہائشی مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
شوپیان انکاؤنٹر: ایک فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہفتے کی شام دیر گئے شروع ہونے والے انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو فوجی اہلکار اس تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔
انکاونٹر میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت 34 آر آر کے پنکو کمار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'شوپیاں کے ونگام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ انکاونٹر میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند کو مار گرایا گیا ہے۔'