اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Conspiracy Case جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

یہ چھاپے ان افراد کے خلاف مارے جا رہے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کی مدد کرنے اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

By

Published : Jul 20, 2023, 9:15 AM IST

Updated : Jul 20, 2023, 9:41 AM IST

Militant Conspiracy Case

سرینگر:قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ قومی تحقیقات ایجنسی این آئی اے نے یہ چھاپے مار کارروائیاں آج صبح سے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر شروع کردی ہیں۔ یہ چھاپے ان افراد کے خلاف مارے جا رہے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کی مدد اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اسی کڑی میں تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع پلوامہ کے ٹھوکر پورہ میں بھی چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی مشتاق احمد کے گھر پر انجام دی جا رہی ہے۔ اس دوران این آئی کی مدد کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی این ائی اے نے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں انجام دیا جو عسکریت پسندوں کا عسکری سرگرمیوں میں ساتھ دینے اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سلسلہ میں انجام دی گئیں۔
مزید پڑھیں: Anantnag Militant Attack اننت ناگ، عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی یہ تازہ کارروائی جاری ہے۔ حالانکہ ان چھاپوں کے حوالے سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ معلوم ہوا کہ علی الصبح این آئی اے کی ٹیمیں ضلع شوپیاں میں نمودار ہوئی جنہوں نے پولیس اور سی آر پی کے تعاؤن سے ضلع میں چھاپہ مارنا شروع کیا۔ خبر تحریر کرنے تک این ای اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھیں۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 9:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details