اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Killed After Hit By Train: شوپیاں میں ٹرین کی زد میں آکر اونتی پورہ کا شہری ہلاک - جنوبی ضلع شوپیاں کے ملہورہ زینہ پورہ

جنوبی ضلع شوپیاں کے ملہورہ زینہ پورہ علاقے کے نزدیک ایک 50 سالہ شہری چلتی ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔ وہی سرحدی ضلع کپواڑہ کے لون ہرے کرالہ پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک 17سالہ لڑکا کنویں میں جاگرا جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی.Accidents in Kashmir

شوپیاں میں ٹرین کی زد میں آکر اونتی پورہ کا شہری ہلاک،  کپواڑہ میں کنویں میں گر جانے سے کمسن لڑکا ہلاک
شوپیاں میں ٹرین کی زد میں آکر اونتی پورہ کا شہری ہلاک، کپواڑہ میں کنویں میں گر جانے سے کمسن لڑکا ہلاک

By

Published : Jun 28, 2022, 9:43 AM IST

Updated : Jun 28, 2022, 10:14 AM IST

سرینگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے ملہورہ زینہ پورہ علاقے کے نزدیک ایک 50 سالہ شہری چلتی ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملہورہ زینہ پورہ میں پیر کی سہ پہر کو ایک پچا س سالہ شہری ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی از جان ہوا۔Man Killed After Hit By Train

متوفی کی شناخت عبدالحمید شیخ ولد محمد سبحان شیخ ساکن چرسو اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر نعش کو ریلوے پولیس نے بجبہاڑہ ہسپتال منتقل کیا۔

وہی سرحدی ضلع کپواڑہ کے لون ہرے کرالہ پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک 17سالہ لڑکا کنویں میں جاگرا جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق بلال احمد موچی ولد عبدالحد ساکن لون ہرے پیر کی سہ پہر کو تالاب میں جاگرا ۔ Teenage boy dies after falling into well

معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ اور مقامی لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور پولیس کی مدد سے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد کنویں سے لڑکے کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Man Slips Into Nallah, Dies: بڈگام میں راجوری کا شخص نالہ میں گرکر فوت

Last Updated : Jun 28, 2022, 10:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details