اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج - جموں و کشمیر احتجاج نیوز

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

پانی کی تکلیف کے خلاف احتجاج
پانی کی تکلیف کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 27, 2021, 7:33 PM IST

مسلسل پینے کے پانی کی تکلیف کی وجہ سے ضلع شوپیان میں بڑی تعداد میں خواتین نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ اُن کے گاؤں رنگواڈ کیلر علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ جس کے لیے انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا اور انہیں پانی کے لیے مسلسل جدو جہد کرنی پڑرہی ہے۔

پانی کی تکلیف کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کیا کہ سب جاننے کے باوجود بھی محکمہ ان کی پریشانی حل نہیں کررہا ہے۔

مقامی افراد نے جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریباً 6 گھنٹوں تک کیلر۔ شوپیان روڈ پر ٹریفک کو جام کردیا جس کے بعد محکمہ اور پولیس کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details