قصبہ شوپیاں سے محض ایک کلو میٹر دور پنجورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح کچھ مزدوروں نے دو بچوں سمیت تیندوے کو دیکھا جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شوپیاں میں تیندوا نمودار علاقے میں خوف کا ماحول مقامی لوگوں کے مطابق کچھ مزدور باغیچوں میں کام کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک تیندوا اور اسکے دو بچے دیکھے جسکے بعد انہوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو مطلع کیا۔
محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیم گاوں میں پہنچ گئی اور تیندوے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’’وائلڈ لائف کی ٹیم نے کئی باغیچوں میں ان جانوروں کے پنجوں کے نشانات پائے جس سے علاقے میں تیندوے کی موجودگی صاف ظاہر ہوتی ہے۔‘‘
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی ضلع کے پڈکوچی علاقے میں ایک تیندوے کو دیکھا گیا تھا۔