اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against SD Hospital Zainpora Admin: اسپتال میں عملہ کی کمی کا الزام، تیمارداروں کا احتجاج - اسپتال کے مین گیٹ کو تالا لگا کر احتجاج

سب ضلع اسپتال زینہ پورہ، شوپیاں میں ڈاکٹروں کی کمی کا الزام Protest Against Lack of Medical Staff At SD Hospital Zainporaعائد کرتے ہوئے تیمارداروں نے احتجاجاً اسپتال کے مین گیٹ کو تالا بند کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 2, 2022, 8:31 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں مریضوں اور تیمارداروں نے سب ضلع اسپتال، زینہ پورہ میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپتال کے مین گیٹ کو تالا لگا کر احتجاج درج کیا۔ Lack of Medical Staff At Sub District Hospital Zainpora Shopianاحتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 دنوں سے مریضوں کو مختلف سرجریوں کی تاریخیں دی جا رہی ہیں لیکن تاہم جب وہ ہسپتال گئے تو اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال میں (اینستھیزیولوجسٹ) ڈاکٹر موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ مریض کی سرجری انجام نہیں دے سکتے۔

اسپتال میں عملہ کی کمی کا الزام، تیمارداروں نے احتجاج

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زینہ پورہ اسپتال کو سب ضلع اسپتال کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود عملہ کی کمی کے باعث مریضوں کو کئی کلومیٹر دیگر اسپتال ریفر کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے بیماروں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Protest Against Sub District Hospital Zainpora Adminلوگوں نے اسپتال کے مین گیٹ کو تالا بند کر احتجاج کیا بعد ازاں اسپتال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو ختم کیا گیا۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت صوبائی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سب ضلع اسپتال میں عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ ’’غریب اور دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ اسپتال میں ہر طرح کی طبی سہولیات کو میسر رکھا جائے۔‘‘

مزید پڑھیں:پہلگام کے ہیلتھ ویلنس سینٹر میں طبی عملہ کی کمی

For All Latest Updates

TAGGED:

Shopain News

ABOUT THE AUTHOR

...view details