اس میلے میں کاشتکاروں کو مختلف اسکیموں اور مشوروں سے نوازا گیا، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز بٹ اور ڈی سی شوپیان سچن کمار نے کیمپ کا افتتاح کیا اور کاشتکاروں کو اس سے متعلق معلومات فراہم کی کاشتکاروں نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔
شوپیان : پرانی فروٹ منڈی میں ایک روزہ کسان میلے کا انعقاد
جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں انتظامیہ اور محکمہ باغبانی کے اشتراک سے پرانی فروٹ منڈی ارہمہ میں کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ کسان میلہ میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے طریقے سکھائے۔اس کسان میلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز بٹ اور ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار نے مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ بقیہ افسران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
کسان میلے کے موقع پر زراعت سے متعلق کمپنیوں نے اپنے اسٹال سجا رکھے تھے۔ ان اسٹالز پر زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے مشینی آلات کی نمائش بھی کی گئی۔
یہاں 20 سے زائد لگائے جانے والے اسٹالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں آنے والے شرکا ان کے منتظمین سے جدید ٹیکنالوجی، زرعی ادویات اور مختلف فصلوں کے دستیاب بیجوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی۔