جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ضلع انتظامیہ نے نیشنل مشن آن ایگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ٹیکنالوجی (NMAET) کے تحت کیلر شوپیان میں کسان میلے کا انعقاد کیا۔
انتظامیہ اور محکمہ باغبانی کے اشتراک سے پرانی فروٹ منڈی آرہامہ میں اس میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کاشتکاروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سربراہ، افسران اور دیگر عملہ موجود تھا۔
اس موقع نمائش کا اہتما بھی کیا گیا جس میں باغبانی شعبہ میں کار آمد مشینری کی سرکاری داموں پر خرید و فروخت ہوئی۔
میلے میں کاشتکاروں کو مختلف اسکیموں اور مشوروں سے نوازا گیا۔ ڈی سی شوپیان چودھری محمد یاسین نے کیمپ کا افتتاح کیا اور کاشتکاروں کو اس سے متعلق معلومات فراہم کی۔
اس میلے میں کاشتکاروں میں رعایتی داموں میں آلات فراہم کیے گئے، کاشتکاروں نے اقدام کی سراہنا کی ہے۔
اس ایک روزہ کسان میلہ میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو کاشت کاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو کہا۔
شوپیان میں کسان میلہ - kellar shopian
کسان میلے میں کاشتکاروں کو رعایتی شرح میں آلات فراہم کیے گئے، اس اقدام کا کاشتکاروں نے ستائش کی۔
شوپیان میں کسان میلے کا انعقاد
میلہ میں ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین، ڈائریکٹر کرشی ویگان کیندر ڈاکٹر مشتاق، ڈائریکٹر ایکسٹنشن ایجوکیشن اسکاسٹ پروفیسر مشتاق احمد، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ایل کے بالی مہمان خصوصی تھے۔ اسکے علاوہ باقی آفسران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔