اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall in Kashmir: کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری - وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہی میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ Kashmir receives Fresh snowfall

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری
کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری

By

Published : Oct 20, 2022, 2:19 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات شام تک میدانی علاقوں میں بارشوں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بارشوں اور برفباری کے سبب سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ وہیں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمبرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ Snowfall in Kashmir

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری

ضلع گاندربل کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ زوجیلا درے پر قریب چھ انچ برفباری درج کی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہیرپورہ اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دو سے چار انچ برفباری ریکارڈ جمع ہوئی ہے۔ وہیں ضلع شوپیان کے پہاڑی علاقوں جن میں ہیرپورہ، پیر کی گلی، سکھ سراے، لال گلام اور مغل سراے شامل ہیں میں بھی تازہ برفباری جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ Kashmir Snowfall

مزید پڑھیں: Mughal Road Closed After Fresh Snowfall موسم کی پہلی برفباری کے سبب تاریخی مغل شاہراہ بند

برفباری کے پیش نظر سرینگر - لداخ شاہراہ کو فی الحال احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے وہیں جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو بھی برفباری کے پیش نظر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں موسم میں آئی تبدیلی کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہوا ہے لوگوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ہیں اور گرمی کے آلات با لخصوص روایتی کانگڑی کا بھی استعمال شروع کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details