شوپیاں
جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع شوپیاں میں بھی جمعتہ الوداع کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں، فرزندان توحید نے نماز جمعہ کے موقع پر عظیم الشان دینی اجتماعات میں شرکت کی۔ Jumatul Wada observed with Religious Fervour تاریخی جامع مسجد شوپیان کے ساتھ ساتھ دیگر مساجدوں و خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا اور نے فرزندان توحید نے بار گاہ الٰہی میںسر بسجود ہو کر دعائیں مانگیں اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے آہ و زاری کی۔
بڈگام
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی مساجد و خانقاہوں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ بڈگام میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد چرار شریف میں حضرت شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ کی زیارتگاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع بڈگام سمیت دیگر اضلاع سے آئے عقیدت مندوں سے حضرت شیخ العالمؒ کی درگاہ میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کی۔
بجبہاڑہ
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں جمعۃ الوداع کی تقریب جوش و جذبے سے منائی گئی۔ کھرم درگاہ میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع بلکہ وادی کے دیگر علاقوں سے عقیدت مندوں نے حاضری دے کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی۔ گزشتہ شب سے ہی کھرم درگاہ میں ختمات المعظمات کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ خراب موسمی صورتحال کے باوجود عقیدت مندوں نے رات بھر شب خوانی کرکے شب قدر کی برکات سے فیضیابی کے لیے دعائوں کا اہتمام کیا۔