شوپیاں: جموں و کشمیر بینک کی طرف سے رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(RSETI) کے تحت لڑکوں و لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ٹرینگ انسٹچوٹ قائم گیا ہے۔ یہ ٹٹریننگ انسٹیٹیوٹ معاشی طور کمزور طبقوں سے وابستہ امیدواروں کو بھی تربیت کیلئے راغب کر رہا ہے تاکہ وہ خود روزگار اسکیموں کے ذریعے خود کفالت کی طرف مائل ہوجائیں۔ Training Institute in shopian
وادی کشمیر میں خواتین ہر میدان میں آگے آ رہی ہیں۔ اُن کا ہنر، روزگار کا ایک ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی پہچان بھی بن رہا ہے۔ آج کے کشمیر میں ماضی کی نسبت لڑکیاں ہر شعبے میں قدم جما رہی ہیں۔کشمیری خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں بہتر کام کر رہی ہے۔ ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر و تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی لحاظ سے با اختیار بنایا جائے۔ Rural Self-Employment Training Institute
ہنر کی ترقی کو فروغ دینے اور خاص طور پر دیہی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں بے روزگاری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اور جموں و کشمیر میں کئی دیہی خود روزگار تربیتی ادارے(RSETI) قائم کیے گئے ہیں۔ پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی جموں و کشمیر بینک کی طرف سے ایک ایسا ہی سینٹر قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد صرف امیدواروں کو روزگار کی تلاش میں مدد کرنا نہیں ہے بلکہ اسے پیدا کرنا بھی ہے۔ Training Institute in shopian
جموں و کشمیر میں خود روزگار اسکیموں کی کامیاب عمل آوری میں جے کے بینک آرسیٹی (JKB RSETI) سینٹروں کا ایک کلیدی رول رہا ہے اور ہر خواہشمند امیدوار کیلئے ایسی تربیت سود مند ثابت ہورہی ہے۔ جے کے بی ریسٹی شوپیاں میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ کئی لڑکیوں نے بھی اس سینٹر میں داخلہ لیا ہے اور بہت سی لڑکیاں کٹنگ، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، میک اپ اور بہت سے دوسرے کاموں میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔Self-Employment