اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا یک روزہ ورکرز کنونشن منعقد - ای ٹی وی بھارت اردو

پارٹی رہنما ظفر اقبال منہاس نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔

jkap
jkap

By

Published : Mar 3, 2021, 8:04 PM IST

جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے شوپیان میں ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جسمیں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس اور ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی کا یک روزہ ورکرز کنونشن منعقد
ظفر اقبال منہاس نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنا مرکزی حکومت کا فیصلہ تھا اور اسے مرکزی حکومت کے علاوہ کوئی واپس نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں ایک بار پھر جموں وکشمیر کے لوگوں کو دفعہ 370 کے نام پر بیوقوف بنا رہی ہے۔اس دوران ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نو منتخب ڈی ڈی سی کا کردار بہت اہم ہے اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی ممبران ہمیشہ اپنے اپنے بلاکس میں تعمیر و ترقی کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details