اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو سنیچر کے روز ایک دن بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا۔

تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال
تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

By

Published : Nov 6, 2021, 2:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبۂ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو سنیچر کے روز ایک دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی، دبجن، لال غلام اور دیگر مقامات پر درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری ہوئی تھی جس کے پیش نظر اس کو بند کردیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بعد مغل روڑ ہی واحد متبادل شاہراہ ہے جو ضلع شوپیاں کو صوبۂ جموں کے ساتھ جوڑتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details