تصادم کے دوران دوعسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
شوپیاں انکاونٹر میں دوعسکریت پسند ہلاک - عسکریت پسند اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں آج علی الصباح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
شوپیاں میں تصادم
شوپیان کے آڑخار کے امام صاحب علاقہ میں عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے محاصرہ میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کردی۔ اس دوران عسکریت پسندوں کے گولیاں چلانی شروع کردی جواب میں فورسزنے بھی گولیاں چلائیں۔ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا۔
فوج کی 34 آر آر اور ایس آو جی نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
Last Updated : May 3, 2019, 10:05 AM IST