اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Bank Customers Face Difficulties : جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن سے کا کام کاج متاثر - جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن

جموں و کشمیر بینک میں سافٹ ویئر اپگریڈیشن کے سبب بینک شاخوں میں کام کاج متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو دقتوں کا سامنا JK Bank Software Upgrade, Customers Face Difficulties کرنا پڑ رہا ہے۔

جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن
جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن

By

Published : Jun 14, 2022, 3:54 PM IST

شوپیاں:جموں و کشمیر بینک کے متعدد شاخوں پر صارفین کو جوس/مشروبات پلائی جا رہی ہیں۔ JK Bank Software Upgradation, Long Queues at Bank Branchesلمبی قطاروں میں انتظار کر رہے صارفین کو مشروبات پلائے جانے والی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن کی وجہ سے بینک کا کام کاج متاثر ہوا ہے جس کے سبب صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں بینک شاخوں میں صارفین کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

جے کے بینک سافٹ ویئر اپگریڈیشن

جموں و کشمیر بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'عوام دوست سافٹ ویئر کی تنصیب کے پیش نظر جموں و کشمیر بینک کی تمام شاخوں میں لین دین اور دیگر کام کاج متاثر ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ JK Bank Software Upgrade, Customers Face Difficulties انہوں نے کہا کہ بینک عملہ کی جانب سے خدمات کو بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے اور جلد ہی متاثر ہوئی خدمات بحال کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر بینک نے لوگوں کو ایک پیشگی ایس ایم ایس بھی ارسال کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’اس مہینے میں طے شدہ ایک بڑا سسٹم اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے سبب عارضی خلل واقع ہو سکتا ہے۔‘‘ JK Bank Software Upgradation, Long Queues at Bank Branchesجے کے بینک حکام نے بتایا کہ نیا سسٹم سافٹ ویئر صارف دوست ہوگا اور ایک بار کام کرنے کے بعد صارفین کا وقت بچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا نظام جلد فعال ہو جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details