اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK admin Moves to Attach House of Militants عسکریت پسند کا گھر ضبط کرنے کی کارروائی، والد اور تین بھائی گرفتار

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کو ہلاک کرنے والے عسکریت پسند کے گھرکو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کی اور اس کے والد اور تین بھائیوں کو اسے پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عسکریت پسند کا گھر ضبط کرنے کی کارروائی، والد اور تین بھائی گرفتار
عسکریت پسند کا گھر ضبط کرنے کی کارروائی، والد اور تین بھائی گرفتار

By

Published : Aug 17, 2022, 12:37 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 4:54 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کو ہلاک کرنے والے عسکریت پسند کے گھر کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کی اس دوران انتظامیہ نے عسکریت پسند کو گھر میں پناہ دینے کے الزام میں اس کے والد اور تین بھائیوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ عادل وانی نے منگل کو شوپیاں گاؤں کے ایک باغ میں سنیل کمار بھٹ کو قتل کیا اور بعد میں کٹپورہ میں اپنے گھر میں پناہ لی۔ Kashmiri Pandit killed in Shopian

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی لیکن کالعدم البدر تنظیم کا ایک درجہ بند عسکریت پسند عادل وانی، پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھیرے میں فرار ہوگیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے عادل کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے حکام نے اس کے والد اور تین بھائیوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے گھر کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کی۔

عادل وانی کی شناخت عینی شاہدین اور سنیل کمار کے کزن نے اس شخص کے طور پر کی ہے جس نے سنیل اور اس کے بھائی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ منگل کو میوے کے باغ میں کام کر رہے تھے۔

رواں سال کے شروع میں، جموں و کشمیر پولیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ UAPA (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کے سیکشن 2(جی) اور 25 کے مطابق 'کچھ غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کرنے کا عمل شروع کرے گی جنہیں عسکریت پسندی کے مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا کہ وہ عسکریت پسندوں یا ان کے ساتھیوں کو پناہ نہ دیں۔

اس شق کے تحت تمام قسم کی جائیدادیں جو کسی عسکریت پسند کی کارروائی کے کمیشن سے حاصل کی گئی ہوں یا عسکریت پسند کی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، ضبط کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں گزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو کشمیری پنڈت بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنے میوہ باغ میں کام کررہے تھے۔ ان میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والے افراد رشتے میں بھائی ہیں۔ اس حملے میں سنیل کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی پنٹو کمار شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ حملے کے فوری بعد اسے ضلع ہسپتال شوپیان لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Firing on Kashmiri Pandit مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک کشمیری پنڈت ہلاک

Last Updated : Aug 17, 2022, 4:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details