ڈاکڑ سمیع اللہ کا شمار کشمیر کے معروف سرجن میں ہوتا ہے۔ جنوبی ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سمیع نے حال ہی میں برطانیہ کے کنگز کالج ہسپتال کی نوکری کو خیر باد کہ کر سرینگر کے مضافاتی علاقے صنعت نگر میں اپنا ایک سُپر اسپیشلٹی ہسپتال جاری کیا ہے۔
یونیسیف کی جانب سے کشمیر کے لیے طبی مشیر مقرر کئے جانے پر ڈاکٹر سمیع اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یونیسیف کے لیے کام کرنا ان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔