اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Shopian: شوپیاں میں مفت طبی کیمپ منعقد - جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن مفت طبی کیمپ

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع شوپیاں میں ایک مقامی این جی او کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

ضلع شوپیاں میں این جی او کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد
ضلع شوپیاں میں این جی او کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Feb 12, 2022, 6:48 PM IST

جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن نامی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے پہاڑی ضلع شوپیاں کے نسرپورہ، کیلر علاقے میں قائم ایک طبی مرکز میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

ضلع شوپیاں میں این جی او کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

طبی کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے درجنوں افراد کا طبی معائنہ کیا گیا وہیں انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

طبی جانچ کے دوران شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ، ضلع اسپتال شوپیاں سمیت سب ڈسٹرکٹ اسپتال کیلر سے تعلق رکھنے والے کئی ڈاکٹر صاحبان موجود تھے۔

طبی کیمپ کا انعقاد کرنے والی این جی او کے ممبران نے کہا کہ ’’کووڈ 19 اور زیادہ برفباری کے باعث دور دراز اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریض سرینگر یا دیگر علاقوں میں جاکر علاج ومعالجہ نہیں کرا پاتے، اس طرح کے کیمپ سے ان دور دراز دیہات میں رہائش پذیر عوام کو کافی راحت پہنچتی ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے این جی او کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید طبی کیمپ منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

دریں اثناء، جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ انکا ادارہ جموں و کشمیر میں سینکڑوں یتیموں، بیوائوں اور حاجتمندوں کی مدد کے علاوہ دور دراز علاقوں میں طبی کیمپس کا انعقاد کرنے کے علاوہ راشن کٹس اور گرم ملبواست بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی طبی جانچ کے علاوہ انہیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details