جموں میں کٹھوعہ اور جموں اضلاع جبکہ کشمیر میں سرینگر، شوپیاں اور کولگام میں ڈی ڈی سی کونسلرز نے ہفتہ کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب کیا۔
پہلے مرحلہ کے تحت ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابات میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اپنی پارٹی نے دونوں سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔
ضلع شوپیاں میں بھی دیگر اضلاع کی طرح 14 ڈی ڈی سی نشستیں ہیں۔ ان نشستوں پر چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے چئیرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی سیٹیں اپنے نام کرلی۔
یاد رہے کہ ضلع شوپیاں کی ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی نشست خواتین کے لیے مخصوص رکھی گئی تھی۔