شوپیاں:بی جے پی رہنما و سابق ایم ایل سی صوفی یوسف نے کہا کہ جو کشمیری پنڈت دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی پر تھے، انہیں ضلع ہیڈکوارٹرز پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں جموں و کشمیر سے باہر دوسری ریاستوں میں منتقل کیا جائے، جو ناممکن ہے اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں ہر مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
BJP on Relocation Demand of Kashmiri Pandits: کشمیری پنڈتوں کشمیر سے باہر منتقلی ممکن نہیں، بی جے پی - Kashmiri Pandits
کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا ہر مطالبہ پورا کیا جائے گا، لیکن کشمیری پنڈتوں کو کشمیر سے باہر کسی دوسری ریاست میں بھیجنا ممکن نہیں ہے۔ BJP on Relocation Demand of Kashmiri Pandits
بی جے پی
انہوں نے بتایا کہ یہ نیا کشمیر ہے۔ یہاں حالات ٹھیک ہورہے ہیں۔ ہر کوئی بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کررہا ہے۔ یہاں کہیں ہڑتال نہیں ہے۔ کہیں کوئی کراس فائرنگ میں ہمارا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہو رہا ہے۔ یہی نیا کشمیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پنڈت تھوڑا صبر کریں ان کے ہر مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ BJP on Relocation Demand of Kashmiri Pandits