اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار روز بعد شوپیان میں انٹرنیٹ خدمات بحال - دو انکاؤنٹر پیش آئے

شوپیان میں گذشتہ چار روز کے دوران دو انکاؤنٹر پیش آئے ہیں۔ جن میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

internet restrored
internet restrored

By

Published : Apr 11, 2021, 8:56 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں چار روز بعد موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ہے۔ شوپیان میں 8 اپریل کو جان محلہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاونٹر کے دوران موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج بحال کیا گیا ہے۔

ضلع شوپیان میں گذشتہ چار روز کے دوران دو انکاؤنٹر پیش آئے ہیں۔ جن میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ کچھ فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع کے چتراگام علاقے میں گزشتہ روز ہوئے انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکاروں کو بھی گولیاں لگی ہیں۔ جن میں سے ایک اہلکار کو علاج کے لیے بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر ختم: تین عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی اہلکار زخمی

واضح رہے کہ مارے گئے عسکریت پسندوں میں ایک 16 سالہ نابالغ عسکریت پسند جو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا بھی شامل ہے۔ جس نے چار روز قبل ہتھیار اٹھائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details