اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hailstorm Damaged Crops شوپیاں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان - شوپیاں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں کو نقصان

پہاڑی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں درمیانی شب موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

inclement-weather-triggered-massive-losses-in-shopian-fruit-growers-seek-relief
شوپیاں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 8:47 PM IST

شوپیاں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کہی علاقوں میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو تیز بارش اور شدید ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے مختلف علاقے جن میں، نادی گام، کٹہ پورہ، منزمپارہ اور ملحقہ علاقوں میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کسان اور باغبان کافی مایوس ہوگئے ہیں۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب قریب ایک بجے ضلع میں مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی۔ تقربیاً 20 منٹوں تک جاری رہنے والی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب،اخروٹ، ناشپاتی اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس سال اچھی فصل کی توقع تھی، تاہم بارش اور ژالہ باری نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ کسانوں اور باغبانوں نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔ادھر پیسٹسائڈ اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر پیرزادہ شبیر احمد نے گورنر انتظامیہ سے کسانوں کو دیئے گئے کے سی سی قرضے معاف کرنے کی اپیل کی ہے،ساتھ ہی انہوں نے کاشتکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Climate Change Hits Apple Farming: کشمیر کی سیب باغبانی موسمیاتی تبدیلی کا شکار، کاشتکاروں کا مستقبل مخدوش

اس حوالے سے ہارٹیکلچر محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع کے کہی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جن میں کٹہ پورہ ، نادی گام اور منزمپارہ شامل ہیں میں ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیموں نے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details