اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Timber seized شوپیاں میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط - شوپیاں میں عمارتی لکڑی ضبط

فارسٹ پروٹکشن فورس نے شوپیاں میں ایک ناکہ چیکینگ کے دوران غیر قانونی لکڑی ضبط کی ہے۔ اس دوران اسمگلر گاڑی چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد اہلکاروں نے گاڑی کو ضبط کر لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 6, 2023, 4:29 PM IST

شوپیاں میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط

شوپیاں:فارسٹ کنٹرول روم شوپیاں نے گنہ پورہ سے نارہ پورہ علاقے تک ایک ناکہ کے دوران عمارتی لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی ہیں ۔

معلوم ہوا ہے فارسٹ پروٹکشن فورس کی ایک ناکہ ٹیم نے اُس وقت عمارتی لکڑی کی ایک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا جب محکمہ نے گنہ پورہ علاقے میں عمارتی لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کئریر زیر نمبر ،JK06 1708-کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ اس دوران اسمگلروں نے گاڑی روک لی اور خود گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
بعد میں گاڑی کی تلاشی کے دوران محکمہ کی چھاپہ مار ٹیم نے گاڑی سے کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی جسے غیرقانونی طور اسمگل کرنے کی کوشش کیا جارہا تھا۔ تاہم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ محکمہ نے لکڑی سے لدی ہوئی گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر گاڑی کو ضبط کرلیا ہے اور نزدیکی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کردی ہے۔

اس حوالے سے فارسٹ پروٹکشن اہلکار نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو محکمہ نے بروقت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 53.76 سیفٹیز لکڑی ضبط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی لکڑی کو ٹرانسپورٹ کرنے میں گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی سمیت گاڑی کی مالیت5 لاکھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ نے ایک ایف آر آئی گاڑی کے ڈرائیوڑ کے خلاف درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Timber Smugglers Arrested: بڈگام میں عمارتی لکڑی ضبط، تین اسمگلر گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details