اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Closed تاریخی مغل روڈ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث تاریخی مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ Mughal Road Closed for traffic

تاریخی مغل روڈ ٹریفک کے لیے ایک بار پھر بند
تاریخی مغل روڈ ٹریفک کے لیے ایک بار پھر بند

By

Published : Nov 9, 2022, 1:38 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو منگل کی دوپہر کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث اس کو بدھ کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ Historic Mughal Road Closed for traffic

انہوں نے کہا کہ یہ روڈ اتوار کے روز کئی مقامات جیسے پیر کی گلی، منسر مہرے اور پوشہ پر برف باری کے وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سونہ مرگ کے ارد گرد برف باری ہونے کی وجہ سے سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ متعلقہ حکام نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ سری نگر- قومی شاہراہ، مغل روڈ وغیرہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details