شوپیاں:آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Har Ghar Tiranga اس مہم کے تحت ایک ہفتے تک ملک بھر میں 72 کروڑ ترنگا لہرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے حکومتی سطح سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھی 'ہر گھر ترنگا' مہم کے حوالے سے مختلف آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Har ghar tiranga Awareness Programme for Shopian students ضلع کے منی سکریٹریٹ آرہامہ میں ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار کی سربراہی میں اسکولی طلباء کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی مہم میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے مدعو کیے گئے قریب 1200 طلباء نے شرکت کی۔