اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام - اس کیمپ میں گھریلوں دستکاروں

جموں وکشمیر کے ضلع شوپیان میں محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب بیدای کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں گھریلو دستکار اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام
محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام

By

Published : Feb 24, 2020, 11:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:29 AM IST

اس کیمپ میں گھریلوں دستکاروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں مردوزن نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری فلاحی پیکیج اور اسکیموں کی معلومات حاصل کی۔

محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام

اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شاہنواز احمد نے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد دستکاروں کو محکمہ کی مختلف فلاحی پروگراموں اور اسکیموں سے آگاہ کرنا تھا۔'

محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام

انہوں نے کہا کہ' اس صنعت سے وابستہ دستکار مختلف مرکزی اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن میں پی ایم و یورس مدرا، مائکرو کریڈٹ پلان سکیم، جیون جیوتی یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔'

محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہمتام

دستکاروں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محکمہ کی جانب سے جاری سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے'۔

اس دوران مائیکرو اسکم میں اندراج کاروباری اداروں کے کاریگروں میں سرٹیفکیٹ اور کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

اور دستکاروں کو بتایا گیا کہ دستکاری کے شعبے میں جلدہی شاندار دور دیکھنے کو آئےگا اور جدید ٹیکنالوجی اور مختلف اسکیموں کی مدد سے اس شعبے سے وابستہ افراد کا مستقبل بہتر ہوگا'۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ ضلع بھر کے 60 دستکاری مراکز میں ہزاروں افراد کو مختلف صلاحیتوں کی تربیت دی جارہی ہے۔

دستکاروں نے بتایا کہ اگر حکومت ہینڈی کرافٹ صنعت کے مسائل حل کرے تو یہ صنعت لاکھوں کی برآمدات کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس صنعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے اور اس کے اہم مسائل جلد حل کیے جائیں۔

دستکاروں نے مزید بتایا کہ ضلع شوپیان میں صرف 6 سینٹر قائم کیے گئے ہیں جو بہت ہی کم ہیں جبکہ جموں و کشمیر کے باقی اضلاع میں 30 سے 80 سینٹر ہر ضلع میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سطح پر ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے گا جس میں گھریلوں دستکاروں کی تیار کردہ مصنوعات کو متعارف کروایا جائے گا، کیونکہ دور دراز کے علاقوں میں ایسے گوہر نایاب موجود ہیں جن کو عالمی سطح پر متعارف کروانا ضروری ہے۔

کشمیر کے گھریلو دستکاریوں کی دنیا بھر میں مانگ ہیں پوری دنیا میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے اور ہنر مند دستکاروں کے کام کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details