شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں اتوار کی شام کو موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زوردار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام موسم نے کروٹ بدلی، جس کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ شدید ژالہ بھاری شروع ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں کے ماتوجن ، جمہ نگری ، پھیر پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
کولگام کے بعض علاقوں میں بھی ژالہ بھاری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے میوہ باغات بشمول سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر سفید پرت جمع ہوئی۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Hailstorm In Shopian شوپیاں اور کولگام میں شدید ژالہ بھاری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان - برفباری
شوپیاں اور کولگام علاقہ میں اتوار کو شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر سفید پرت جمع ہوئی۔
شوپیاں اور کولگام میں شدید ژالہ بھاری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
Published : Oct 15, 2023, 10:52 PM IST
مزید پڑھیں:Weather Update Kashmir کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمے نے کسانوں سے تاکید کی ہے کہ وہ 14 سے 18 اکتوبر تک فصل کٹائی سے اجتناب کریں۔