اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک - شوپیاں

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم بندوق برداروں نے محکمہ دیہی ترقی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک
نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک

By

Published : Sep 28, 2020, 10:40 PM IST

ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کے نیل ڈورہ علاقے میں ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں جسکی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔

نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک

نوجوان کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیان علاجِ و معالجے کے لیے پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نازک حالت کے چلتے اسے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم تھوڑ بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی

ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سبزار احمد نائیکو ولد عبدالرشید نائیکو کے طور پر ہوئی ہے اور وہ محکمہ دیہی ترقی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہا تھا۔

واقعے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے نیل ڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details