شوپیاں:محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی صحیح ثابت ہونے کے بیچ آج یعنی 9 نومبر کی صبح ضلع شوپیاں کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔تازہ برفباری اور بارشوں سے شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہنے شروع کر دیئے ہیں۔
وہیں ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے 86 کلومیٹر تاریخی مغل روڑ پر پیر کی گلی اور لال گلام کے علاقوں میں برف جمع ہونے کے باعث روڈ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلع شوپیاں کے پیر کی گلی ، لال گلام ،سکھ سرائی سمیت مغل روڈ پر سہہ پہر چار بجے سے تازہ برفباری شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس پہاڑی روڑ پر پھسلن پیدا ہوئی جس کی وجہ اس روڈ پر سفر کررہے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کے سبب سڑک پر کئی مسافر گاڑیاں درماندہ ہوئی ہے اور انہیں نکالنے کے لیے حکام کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہے۔