ابتدائی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کی شناکت چرنجیت کے طور کی گئی ہےجبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سنجیو کے طور ہوئی ہے۔
شوپیاں میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی - سیب کاروباری ہلاک
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ترنذ علاقے میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
شوپیاں میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
دونوں افراد کشمیر میں سیب کا کاروبار کر رہے تھے۔
یہ جنوبی کشمیر میں رواں ہفتے کسی غیر ریاستی شہری کی ہلاکت کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مبینہ عسکریت پسندوں نے ضلع پلوامہ کے نہامہ پانپور میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کو ہلاک کردیا۔
وہیں دو روز قبل ضلع شوپیاں کے شیر مال میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور شریف خان کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
Last Updated : Oct 16, 2019, 9:08 PM IST