عوام کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ، فٹ پاتھ بے ناجائز قبضہ کرنے کی مسلسل شکایت کے بعد شوپیان کے تحصیلدار بلال احمد، میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو انجنئیر محمد اسماعیل، میونسپل کمیٹی کے سکریٹری اسداللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیم نے قصبہ شوپیان میں مارکیٹ چکنگ کے دوران مختلف دوکانداروں سے جرمانہ وصول کیا۔
شوپیان: مارکیٹ چیکنگ کے دوران متعدد دکان داروں پر جرمانہ - شوپیان کے تحصیلدار بلال احمد
جنوبی کشمیر کے شوپیان قصبہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے پر قصوروار دوکانداروں سے 6500 روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
دکان داروں پر جرمانہ
عہداروں نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی دوکانوں کے باہر نرخ نامہ آویزان رکھیں تاکہ صارفین کو قیمتوں کے بارے میں جانکاری مل سکے جبکہ دکانداروں اور پٹری فروشوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پٹریوں پر قبضہ نہ کریں۔
اس کے علاوہ لوگوں کو کورنا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا جن میں ماسک پہننا، سماجی دوری برقرار رکھنے کے علاہ ہاتھوں کو بار بار دھونا یا سینٹائز استعمال کرنا۔ اس دوران تحصیلدار شوپیان بلال احمد نے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی گزارش کی۔